Trending Now

روہت شرما نے بلے بازی کے بعد بولنگ بھی شروع کردی، ویڈیو وائرل

ممبی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بلے بازی کے بعد اب بولنگ بھی شروع کردی ہے۔

انٹرنیٹ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں روہت شرما کو بلے بازی کے بجائے بولنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

روہت شرما نے پریکٹس کے دوران اسپن بولنگ کی اور وہ اپنی گھومتی گیندوں سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں کو پریشان بھی کرتے رہے۔

بولنگ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد شائقین کرکٹ نے نہ صرف حیرانی کا اظہار کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ اب روہت کو بلے بازی کے ساتھ بولنگ کے میدان میں بھی اترنا چاہیے۔

Read Previous

دل کا دورہ پڑنے کا ڈرامہ رچا کر شہری نے کئی ریستورانوں کو چونا لگا دیا

Read Next

حملے کی دھمکی ، فرانس کے6 ایئر پورٹس خالی کرالیے گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *