کراچی: مسلسل دو روز تک امریکی ڈالر میں اضافے کے بعد آج کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.78 روپے کمی ہونے کے بعد ڈالر278.50 روپے پر آگیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کا اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے بڑھنے کے بعد کاروبار کے اختتام پرڈالر 280 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت فروخت 3 روپے بڑھ کر 280 روپے پر پہنچ گئی تھی۔