پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے نجی ائیر لائنز پر اضافی رش پڑ گیا، جس کی وجہ سے ائیر لائنز نے اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اندرون ملک پرواز کے نجی ائیر لائنز 40 ہزار سے 70 ہزار روپے وصول کر رہی ہیں، کراچی سے لاہور تک کرایہ 35 سے 49 ہزار روپے وصول کیا جا رہا ہے۔
کراچی سے اسلام آباد کے لئے 55 ہزار سے 61 ہزار روپے یکطرفہ کرایہ وصول کیا جا رہا ہے، ملک میں ایک ہفتے سے پی آئی اے پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہے جس پر قومی ائیر لائن قابو پانے میں مصروف ہے۔