Trending Now

اروشی روٹیلا کا آئی فون چوری کرنیوالے کا پتا چل گیا

 ممبئی: بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کو اُن کے 24 قیراط سونے کا آئی فون چوری کرنے والے شخص کا پتا چل گیا، چور نے اداکارہ سے اہم مطالبہ کردیا۔

15 اکتوبر کو آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران اروشی روٹیلا کا مہنگا ترین فون اسٹیڈیم میں گُم ہو گیا تھا۔

اروشی نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے درخواست کی تھی کہ میرا 24 قیراط گولڈ والا آئی فون کھو گیا! اگر کسی کو یہ فون نظر آجائے تو برائے مہربانی میری مدد کرتے ہوئے مجھ سے جلد از جلد رابطہ کرے۔

اب چار دن گزرنے کے بعد اروشی روٹیلا کو ای میل موصول ہوئی ہے، ای میل کرنے والے شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کا مہنگا ترین آئی فون اُس کے پاس ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق اروشی روٹیلا کو 16 اکتوبر کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں لکھا تھا کہ ‘آپ کا آئی فون میرے پاس ہے، اگر آپ اپنا آئی فون واپس لینا چاہتی ہیں تو آپ کو میرے بھائی کو کینسر سے بچانے میں میری مدد کرنی ہوگی’۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اروشی روٹیلا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ای میل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا۔

اس سے قبل اروشی روٹیلا نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے گمشدہ آئی فون کی لوکیشن کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘میرا آئی فون آخری احمد آباد کے ایک شاپنگ مال میں موجود تھا’۔

بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا تھا کہ ‘جو میرا آئی فون ڈھونڈنے میں مدد کرے گا تو میں بدلے میں اُسے انعام دوں گی’۔

واضح رہے کہ ماضی میں اداکارہ نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بیٹنگ اور پریکٹس کرتے ہوئے کئی انسٹا اسٹوریز شیئر کی تھیں جس کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی تھی۔

Read Previous

روس سے تیل خریدنے کا معاہدہ ہوگیا، دسمبر میں پٹرول مزید سستا ہوگا

Read Next

سعودی گول کیپر راغد النجار کا فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *