Trending Now

سعودی ایئرلائن نے مسافروں کو نئے تجربات سے روشناس کرایا

 کراچی: سعودی ایئرلائن کی پرواز پر خاندانوں اور بچوں کو خصوصی تفریح کی فراہمی، 5 ہزار ایچ ڈی مواد کے ساتھ سعودیہ نے مشرق و مغربی فلمز اور ٹی وی شوز ای بک لائبریری، موسم کی تازہ ترین صورتحال جیسی سہولیات کے ذریعے مسافروں کو نئے تجربات سے روشناس کیا۔

ترجمان کے مطابق سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودی عربین ایئر لائنز(سعودیہ )بچوں کیلئے خصوصی تجربہ کی فراہمی کے ساتھ پرواز پر سوار خاندانوں کو خوش رکھنے پر یقین رکھتی ہے،کیونکہ اگر بچے دوران پروازخوش اورمطمئن رہتے ہیں توان کے والدین کا سفر بھی آرام دہ گذرتا ہے۔

سعودیہ نے گذشتہ برس دوران پروازاپنا بالکل نیا تفریحی سسٹم متعارف کرایا تھا،جس کا مقصد5ہزار گھنٹے سے زائد ایچ ڈی موادکے ساتھ سعودیہ کے جہازکے دوران پروازتجربے کو تبدیل کرناتھا۔

Read Previous

جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کی غزہ پربمباری جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 3700سے متجاوز

Read Next

فرح گوگی اور انکے شوہر کیخلاف فراڈ اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *