لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سعودی عرب میں چند روز قیام کے بعد جدہ سے دبئی پہنچ گئے ہیں۔
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف مینار پاکستان پہنچ کر جلسہ عام سے خطاب کریں گے، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی آمد کے پیش نظر جاتی امرا میں استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، خصوصی سجاوٹ کر دی گئی۔
واضح رہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) کی وطن واپسی کی راہ ہموار ہو گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نواز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا ہے۔