Trending Now

مہنگائی کی ستائی عوام کیلئےمہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ اضافے کا  امکان ہے۔

  ذرائع کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)  نے  بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 55 پیسے تک اضافے کی استدعا کی ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)  کی جانب سےسرکاری ڈسکوز کے لیے اضافے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا میں دائر درخواست میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری مانگی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماہ ستمبر میں 12 ارب 92 کروڑ یونٹ بجلی کی فروخت ہوئی۔ ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 37.55 فیصد رہی۔ سی پی پی اے کے مطابق ستمبر میں آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 15.95 فیصد  اور فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 1.80 فیصد رہی۔

درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر ایک ماہ کے لیے 8ارب 37 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) یکم نومبر کوسی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔

Read Previous

دو روز میں مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک گیر پہیہ جام ہوگا، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ

Read Next

ورلڈکپ؛ آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *