Trending Now

افغانستان کمزور ٹیم نہیں، کراؤڈ اور گراؤنڈ سپورٹ دونوں انکے پاس ہونگے، شعیب اختر

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچانے جانے والے سابق کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ افغان ٹیم کو سنجیدگی سے لینا پڑے گا کیونکہ چنئی میں اسپین ٹریک ہوگا، پاکستان کو مشکل پیش آسکتی ہے۔

ویڈیو بلاگنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں انہوں نے آئی سی سی ورلڈکپ میں آج ہونے والے پاک افغان میچ کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے قومی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی ٹیم ہرگز کمزور نہیں۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ اس میچ میں گرما گرمی رہتی ہے اور رہنی بھی چاہیے۔ افغانستان ایک اچھی ٹیم ہے، کوئی ایسی ٹیم نہیں کہ اپ سیٹ ہوگا۔  اسپنرز ان کے پاس پورے ہیں اور پاکستان کو مسئلہ ہوگا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ افغانستان کے پاس کراؤڈ اور گراؤنڈ سپورٹ دونوں ہوگی، چنئی کی پچز اچھی بنی ہوئی ہیں جس سے پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وہاں کی کنڈیشنز افغانستان کے حق میں ہوں گی تاہم مجھے یقین ہے کہ ٹیم مایوس نہیں کرے گی۔

آسٹریلیا کیخلاف بینگلورو میں کھیلے گئے میچ سے متعلق انہوں نے کپتان بابراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کینگروز کے خلاف بیٹنگ وکٹ پر ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ سمجھ نہیں آیا۔ بطور کپتان آپ بڑی ٹیموں کے خلاف پرفارم نہ کرکے بڑے کھلاڑی نہیں بن سکتے۔

Read Previous

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

Read Next

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈکس 51 ہزار کی سطح عبور کر گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *