پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں میں کوئی اختلاف نہیں۔
پی سی بی نے اپنے ایک حالیہ بیان میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے حوالے سے رد عمل دیا۔ سوشل میڈیا کے مطابق بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل قومی کھلاڑیوں میں لڑائی جھگڑے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
اس حوالے سے پی سی بی نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم میں کسی اندرونی تنازع کی سختی سے تردید کی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم متحد ہے اور کسی کھلاڑی کا کسی سے کوئی اختلاف نہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پی سی بی کو اس جھوٹی خبر کو پھیلائے جانے پر مایوسی ہوئی۔