راولپنڈی: جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی میٹرو بس ڈرائیور کی غفلت کے سبب حادثے کا شکار ہو گئی۔
میٹرو بس کو حادثہ سنگل ٹریک پر اوورٹیک کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی میٹرو بس اوور ٹیکنگ کرتے ہوئے باؤنڈری وال سے ٹکرا گئی۔، جس کی وجہ سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔
بس کا ایکسیڈنٹ فیض احمد فیض اسٹیشن کے پاس ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور نے حادثے کے باوجود بس نہیں روکی، جس کی وجہ سے مسافر شدید خوف و ہراس کا شکار ہوئے۔