Trending Now

چارسدہ؛ بجلی چور کا ریکوری کیلیے آنے والے بزرگ پیسکو اہل کار پر تشدد

 پشاور: چارسدہ میں بجلی چور نے ریکوری کے لیے آنے والے بزرگ پیسکو اہل کار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پیسکو ٹیم کا نستہ سب ڈویژن پڑانگ گاؤں میں بجلی چوری روکنے اور ریکوری وصولی کے لیے آپریشن جاری تھا، اس دوران  ایک شخص نے بزرگ پیسکو اہل کار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بجلی چور نے بزرگ پیسکو اہلکارکی عمر کا لحاظ کیا نہ سفید ڈاڑھی کا اور سر عام تھپڑوں کی بارش کر دی۔

ترجمان کے مطابق پیسکو ٹیم ملزم حسام باچا ولد کمال باچا سے بقایا جات وصول کرنے گئی تھی۔  سرویلنس کے دوران ملزم بجلی چوری میں بھی ملوث پایا گیا۔ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر ملزم غصے میں آ گیا اور پیسکو اہلکار پر تشدد کیا

پیسکو چیف کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او چارسدہ سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

Read Previous

بھارتی اداکارہ نے 25 سال بعد بی جے پی سے راہیں جدا کرلیں

Read Next

ورلڈکپ؛ دورانِ کمنٹری ہیڈن نے بھارت کی سڑکوں سے متعلق مذاق بناڈالا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *