یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے۔
ڈیلرز ذرائع کے مطابق آٹے کے 20کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت میں 50 روپے کمی کے بعد تھیلے کی ایکس مل قیمت 2650روپے پر آ گئی، مارکیٹ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 2750 روپے میں دستیاب ہے۔
چینی کی ایکس مل قیمت میں 2 روپے فی کلو کمی ہو گئی جس کے بعد چینی کا ایکس مل ریٹ 138اور ہول سیل ریٹ 140روپے فی کلو ہے جبکہ پرچون میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے پر برقرار ہے۔
گزشتہ 1ہفتے میں مرغی کا گوشت 33روپے فی کلو سستا ہونے کے بعد اس کی سرکاری قیمت فی کلو 453روپے ہو گئی، ٹرانسپورٹیشن لاگت کم ہونے سے مرغی سستی ہوئی ہے۔
ڈیلرز ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مختلف دالوں، چاول اور گھی کی قیمت میں بھی 50 روپے کلو تک کمی سامنے آئی ہے۔