کراچی: ٹیوٹا نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے باعث گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 1 لاکھ روپے سے 13لاکھ 10 ہزار سے زائد تک کی کمی کردی۔
پاکستان میں کر کی خرید و فروخت کے لیے آن لائن مارکیٹ پلیس پاک ویلز (pakwheels) کے مطابق KIA پاکستان اور MGموٹرز کے بعد انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے آج پاکستان میں کاروں کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ ایک سرکلر میں، کمپنی نے اپنی تمام گاڑیوں کی نظر ثانی شدہ ایکس فیکٹری قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔
ٹیوٹا نےمختلف کیٹگری کی گاڑیاں سستی کر کے گاڑیوں کی نئی قیمتوں کی لسٹ جاری کر دی۔
ٹیوٹا کی 13 سو سی سی سے 1500 سی سی کی مختلف کیٹگری کی کاروں کی قیمتوں میں 1 لاکھ سے 1 لاکھ 20 ہزار تک کم کر دی گئی جبکہ 16 سو سی سی کی کاروں میں 2 لاکھ روپے سے ڈھائی لاکھ تک کمی واقع ہو گئی۔
ٹیوٹا ریو کی ای اور گی کیٹگری کی گاڑیوں کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے سے 4 لاکھ 30 ہزار روپے کمی جبکہ وی اور گی آر یس کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 4 لاکھ روپے سے7 لاکھ 90 ہزار روپے تک کمی واقع ہو گئی۔
نئی قیمتیں 24 اکتوبر 2023 سے لاگو ہوں گی۔