Trending Now

گوگل میسجز کا تصویر بھیجنے میں آسانی کے لیے کام جاری

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے اپنی سروس میسجز میں حال ہی میں تبدیلیاں پیش کی گئیں ہیں لیکن نئی اطلاعات کے مطابق ان تبدیلیوں کا سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

اینڈرائیڈ ہیڈلائنز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل میسجز کی ہوم اسکرین پر کیمرے کا نشان شامل کیے جانے پر کام کیا جارہا ہے۔

فی الحال گوگل میسجز کا استعمال کرتے ہوئے تصویر بھیجنے کے لیے یا تو صارف کو چیٹ میں جا کر ’ایڈ‘ بٹن سے تصویر شامل کرنی ہوتی ہے یا پھر کیمرا ایپ سے تصویر لے کر چیٹ میں تصویر کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔اگرچہ یہ طریقے اتنے مشکل نہیں ہیں لیکن گوگل ان کو مزید آسان بنانے کے متعلق سوچ رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گوگل میسجز میں ایک نئی اپ ڈیٹ پیش کی جائے گی جس کے بعد سرچ بٹن کے ساتھ کیمرے کا نشان شامل کر دیا جائے گا، جو کیمرا ایپ سے جڑا ہوگا۔ تصویر لینے کے بعد ایک کانٹیکٹ لسٹ ظاہر ہوگی جس سے ان افراد کا انتخاب کیا جاسکتے جن کو تصویر بھیجنی ہوگی۔

تاہم، یہ فیچر فی الحال تکمیل کے مراحل میں ہے اور صارفین کےلیے اجراء کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گوگل مبینہ طور پر شیئر اسکرین کی تزئینِ نو پر کام کر رہا ہے جس کے بعد اسکرین فُل اسکرین موڈ پر کھل سکے گی اور کانٹیکٹ کے ساتھ مواد باآسانی شیئر کیا جاسکے گا۔

Read Previous

“چاہوں میں یا نا”،شردھا کی گلوکاری پر شائقین جھوم اٹھے

Read Next

سائنس دانوں نے پانی کو نہ ٹکنے دینے والی سطح تیار کرلی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *