Trending Now

آپ اس رقم کو کسی اہم مقصد کے لیے عطیہ کر سکتے ہیں،نوٹ پھینکنے پر عاطف اسلم کا مداح کو مشورہ

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے مداح کو پیسے کی قدر کرنے کی نصیحت کر کے ایک بار پھر سب کے دل جیت لیے۔

گلوکار ان دنوں امریکا کے مختلف شہروں میں کنسرٹ میں مصروف ہیں، حال ہی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح نے ان کی گائیکی کو سراہتے ہوئے ان پر پیسے پھینکنا شروع کر دیے۔

عاطف اسلم نے مداح کی جانب سے کی گئی اس حرکت پر غصہ ہونے کی بجائے، اپنا کنسرٹ روکا اور اس مداح کو اسٹیج پر بلایا۔

گلوکار نے مداح کو ایسا کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بجائے آپ اس رقم کو کسی اہم مقصد کے لیے عطیہ کر سکتے ہیں۔

عاطف اسلم نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ امیر ہیں لیکن یہ رقم بہتر مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

شمالی امریکا میں دورانِ کنسرٹ گلوکار کے ساتھ پیش آئے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

Read Previous

ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Read Next

چیئرمین پی ٹی آئی نے نوجوانوں کے ذہنوں میں بارود بھر دیا، فردوس عاشق اعوان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *