الیکشن کمیشن نے آئندہ ہونے والے عام انتخابات کے مشاہدے کے لیے وزارت خارجہ کے ذریعے عالمی مبصرین کو دعوت نامے بھجوا دئیے ہیں۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کہا کہ غیرملکی مبصرین کو سیکیورٹی کلئیرنس کے بعد ایکریڈیشنز جاری ہوں گے، غیرملکی مبصرین کے آنے سے انتخابات میں شفافیت آئے گی جبکہ الیکشن کمیشن بھی انتخابی شفافیت پر یقین رکھتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کی شفافیت کے لیے ملکی و غیر ملکی مبصرین کے لیے اوپن ڈور پالیسی ہے، غیر ملکی مبصرین کو الیکشن کمیشن میں ایکرڈیشن کروانا لازمی ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایکرڈیشن فارم الیکشن کمیشن کی ویب ساٸٹ سے ڈاٶن لوڈ کیے جا سکتے ہیں، سیاسی وابستگی کے حامل افراد کو ایکریڈیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔