ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن 8 فروری سے 24 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےغیر ملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کےمطابق قومی ٹیم کے کرکٹرز کی کیٹگریز کی تجدید کو جلد ہی حتمی شکل دیدی جائے گی جس کے بعد ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا مرحلہ شروع ہوگا۔
ٹریڈ اورکھلاڑیوں کوبرقراررکھنے کاعمل مکمل ہونے پردسمبر کے درمیان میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اختتام پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کا پلیئر ڈرافٹ شیڈول کیا جائے گا۔
جس کے مکمل ہوتےہی پلیئر ڈرافٹ میں منتخب کھلاڑیوں کی تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ اس حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نےکہا ہےکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نویں ایڈیشن کے میچز پاکستان میں ہوگے دبئی نہیں جائیں گے۔