Trending Now

سائبر کرائم کی بڑی کاروائیاں ،دو ملزم گرفتار

سائبر کرائم سرکل اسلام آباد اور راولپنڈی کی بڑی کاروائیاں،شہریوں کی معلومات تک غیر قانونی رسائی اور خریدوفروخت میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ملزمان میں محمد اسرار اور عبدالمتین شامل ہیں ،ملزم اسرار کو اٹک سے جبکہ ملزم عبدالمتین کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ,ملزمان شہریوں کی معلومات ، سی ڈی آر ، سم کی معلومات کی خریدوفروخت میں ملوث پائے گئے ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان بھاری رقوم کے عوض شہریوں کی معلومات کو فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے ،ملزمان کے قبضے سے 9 عدد موبائل فون ,20 سم کارڈز ، 2 لیپ ٹاپ اور 4 ہارڈ ڈرائیو برآمد کر لیے گئے،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Read Previous

نوازشریف کی عام انتخابات پر قومی اتفاق رائے کی کوششیں

Read Next

آسٹریلوی کرکٹرز نے نیدرلینڈز کیخلاف میچ میں سیاہ پٹیاں کیوں باندھیں؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *