چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ عمران خان کادرخواست میں کہنا ہے کہ قانون کے مطابق مقدمے کی نقول تقسیم کرنے کے 7دن بعد چارج فریم کیا جا سکتا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے سات دن کے قانونی تقاضے کو بھی مد نظر نہیں رکھا۔ ٹرائل کورٹ نے جلدبازی میں فردجرم عائد کی اور ٹرائل بھی جلدبازی میں مکمل کرنا چاہتی ہے۔