Trending Now

جعلی پاسپورٹس کی تحقیقات کیلئے 9رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل

سعودی عرب میں12 ہزار افغانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری ہونے کا معاملے پر وزارت داخلہ نے نو رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل دی گئی  ٹاسک فورس کے کنوینئر جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی ہوں گے ۔ ٹاسک فورس میں نادرا ،پی ٹی اے ،ایف بی آر ،آئی ایس آئی ، ایف آئی اے ،ایم آئی اور وزارت داخلہ کے اعلی افسران  بھی شامل ہوں گے۔ ٹاسک فورس نیشنل ڈیٹا سینٹر میں فیٹا چوری اور ڈیٹا تبدیلی پر تحقیقات کرے گی ۔نیشنل ڈیٹا بیس تک غیر متعلقہ افراد کی رسائی کیسے ہوئی جانچ کی جائے گی۔

 ٹاسک فورس کسی بھی دیگر محکمے کے افسران کو معاونت کیلئے طلب اور تعینات کر سکے گی ۔سرکاری اور پرائیویٹ افراد کو زیرتفتیش لایا جائے گا۔اندرونی اور بیرونی رابطوں اور ڈیٹا بریچ کے ذمہ داران کا تعین کیا جاے گا ۔ٹاسک فورس جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے والے ذمہ داران کا بھی تعین کرے گی۔ ٹاسک فورس مستقبل میں ایسی کوئی سرگرمی نہ ہو اس کے لیے سفارشات بھی جاری کرے گی۔ ٹاسک فورس کے کنوئینر دوران تفتیش دیگر پہلو سامنے آنے پر تفتیش کو بڑھایا جا سکے گا۔

Read Previous

اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 6500 سے متجاوز، 16 ہزار سے زائد زخمی

Read Next

ٹک ٹاک بناتے گولی چلنے سے نوجوان ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *