راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال کو اپ گریڈیشن اور رینوویشن پراجیکٹ کے لیے بند کردینے سے مریضوں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ہولی فیملی اسپتال کے مکمل بند ہونے سے مریضوں کو درپیش مشکلات پرینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ہولی فیملی اسپتال کے صدر ڈاکٹر شفیع نیازی کا کہنا ہے کہ اسپتال مکمل بند کرنے سے مریضوں کو مشکلات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پورے اسپتال کو بند کرنے کے بجائے ہر بلاک کی الگ الگ رینوویشن کی جانی چاہیے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کا قیمتی سامان کھلے آسمان تلے خراب ہورہا ہے۔
ایم ایس کا کہنا تھا کہ پرانی بلڈنگ میں اپ گریڈیشن اور رینوویشن کا کام نہیں ہوگا ، ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین مشینوں کے کمرے مقفل کردیےییں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال کی اپ گریڈیشن اور رینوویشن کا کام تین ماہ میں مکمل ہوگا جس پر دو ارب روپے لاگت آئے گی۔