Trending Now

نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی پر سخت سکیورٹی اقدامات کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج پیش ہوں گے،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی سکیورٹی اویس احمد نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا دورہ کیا اور نواز شریف کی آج پیشی کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی نے اس دوران چیف جسٹس کی عدالت میں انٹری کے پوائنٹس کا جائزہ لیا۔سکیورٹی سرکلر کے مطابق نواز شریف کیس کی سماعت آج 3 بجے مقرر ہے، گزشتہ پیشی پر بغیر چیکنگ افراد کمرہ عدالت میں زبردستی داخل ہوگئے تھے۔

کمرہ عدالت میں داخلے کیلئے خصوصی پاسز جاری ہوں گے، نواز شریف کی لیگل ٹیم کو 15 افراد کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق لا افسران کو 10 اور صحافیوں کو 30 پاسز جاری کئے جائیں گے جبکہ ایف سی کی اضافی نفری بھی ہائیکورٹ کے باہر تعینات کی جائے گی۔

Read Previous

اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی کو راہداری ریمانڈ پر لاہور منتقل کردیا

Read Next

اسرائیل کا غزہ پر بڑے زمینی حملے کا دعویٰ ، بمباری سے مزید سینکڑوں فلسطینی شہید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *