Trending Now

ہنڈا گاڑیوں کی قیمت میں بھی لاکھوں روپے کی کمی

لاہور: ٹیوٹا کے بعد ہنڈا نے بھی گاڑیوں کی قیمت میں  ایک سے 3 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان کر دیا۔

 ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث ہنڈا کمپنی نے سٹی کی قیمت میں ایک لاکھ سے ایک لاکھ 30ہزار روپے تک اور سوک کی قیمت میں 3 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان کیا ہے۔

 ایک سرکلر میں ہنڈا پاکستان کمپنی نے اپنی تمام گاڑیوں کی نظر ثانی شدہ ایکس فیکٹری قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔

ہنڈا نےمختلف کیٹگری کی گاڑیاں سستی کر کے  گاڑیوں کی نئی قیمتوں کی لسٹ جاری کر دی۔

پاکستان میں سب سے سستی ہونڈا کار سٹی ایم ٹی 1۔2 لیٹر  (City MT 1.2L) کی نئی قیمت  1 لاکھ  روپے  کی کمی کے بعد 46 لاکھ 99 ہزار کی کر دی گئی۔ سٹی کا ٹاپ ویرینٹ سٹی ایسپائر  سی وی ٹی ا۔5 لیٹر ( Aspire CVT 1.5L) اب 1 لاکھ 30 ہزار  روپے کی کمی کے بعد 58 لاکھ 49 ہزار روپےکی کر دی گئی۔

 نئی قیمتوں کا اطلاق 25 اکتوبرسے ہو گا۔

Read Previous

اسرائیلی جنگی جرائم کو اجاگر کرنے پر ویب سمٹ کے سی ای او مستعفی

Read Next

کراچی،انفلوئنزا وائرس سے شہری نزلہ ، بخار میں مبتلا ،ایڈوائزری جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *