ممبئی: کچھ لوگ ہوتے ہیں جنہیں ان کی عمر کے حساب سے چچا یا انٹی کہہ دیا جائے تو وہ بپھر جاتے ہیں۔ ایسا ہی مضحکہ خیز واقعہ بھارت میں پیش آیا جب ایک مسافر نے ٹرین میں بیٹھے ایک شخص کو چچا کہہ دیا۔
بھارتی شہر ممبئی کی ایک لوکل ٹرین میں ایک شخص جسے اگلے اسٹیشن پر اترنا تھا، نے ساتھی مسافر کو ‘چاچا’ کہہ کر مخاطب کیا جس پر اس کا مزاحیہ ردعمل انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا ہے۔
تاہم اس شخص نے پہلے پہل کوئی جواب نہیں دیا۔ مسافر نے اپنا بیان پھر دہرایا، ” ہیلو چچا تھوڑی دیر کھڑے ہو جاؤ اور پھر بیٹھ جانا۔ نیچے بیٹھا شخص بالآخر مزے دار انداز میں کہتا ہے، ’ کس کو بولا چچا؟‘ تم کس کو بول رہے ہو جس پر مسافر کہتا ہے، ” انکل بیٹھا کون ہے؟