لیزہ سحر کا شمار پاکستان کے معروف ٹک ٹاکرز میں ہوتا ہے جن کے اکاؤنٹ پر چاہنے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے، وہ اپنی ویڈیوز کے ذریعے دیہات کی زندگی کو اجاگر کرتی ہیں۔
لیک ویڈیو کا کیا معاملہ ہے؟
حال ہی میں ایک اکاؤنٹ سے ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر لیک کردی گئیں جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئیں۔
خودکشی کا کیا معاملہ ہے؟
اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹوئٹ سامنے آئی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ علیزہ سحر نے بدنامی کے خوف سے خودکشی کرلی ہے اور وہ اس وقت ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ ٹک ٹاکر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ٹک ٹاکر کی ویڈیو کس نے لیک کی؟
اب تک اس شخص کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا جس نے معروف یوٹیوبر علیزہ سحر کی نجی ویڈیوز لیک کی ہیں۔