Trending Now

کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہے، ہمت نہیں ہارنی، دوبارہ اٹھ سکتے ہیں، بابر کی کھلاڑیوں سے گفتگو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہے، ہمت نہیں ہارنی، ہم اس ورلڈکپ میں دوبارہ اٹھ سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آفیشل یوٹیوب چینل پر قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ کیلئے پریکٹس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں کپتان بابر اعظم کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے میں مصروف ہیں۔

اس موقع پر بابر اعظم کھلاڑیوں سے مخاطب ہوکر کہتے ہیں کہ ‘ہم ایسا بہت بار کر چکے ہیں کہ نیچے سے اوپر اٹھے ہیں لیکن جب ہم نیچے سے اٹھتے ہیں تو سیدھا ٹاپ پر جاتے ہیں، تمام کھلاڑی وہ وقت یاد رکھیں۔’

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ‘ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے تو آسانی ہوگی، ہمیں ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہے۔ ہم نے پہلے بھی کرکے دکھایا ہے، ہم کم بیک کر چکے ہیں اور اب بھی ایسا کر سکتے ہیں، آپ لوگوں نے ہمت نہیں ہارنی۔’

خیال رہے کہ بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں کل پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ دونوں ٹیمیں چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم کے میدان میں جیت کیلئے جان کی بازی لگائیں گی۔

Read Previous

اشتہاریوں کو رعائت نئی بات نہیں ، کچھ کو تو پروٹوکول میں لایا جاتا ہے ، پشاورہائیکورٹ

Read Next

ورلڈکپ: ایک اور اپ سیٹ ہونے کو تیار، سری لنکا کیخلاف انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *