ممبئی: بالی وڈ کی فلم ” کھلنائیک ” کی ٹیم دوبارہ اکٹھی ہوگئی۔ مادھوری ڈکشٹ، سنجے دت، جیکی شیروف ، سبھاش گئی ، انوپم کھیر کی ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات کسی فلم کے پراجیکٹ کے سلسلے میں نہیں تھی بلکہ “کھلنائیک ” کی ٹیم کے لیے سبھاش گھئی اور ان کی بیوی نے کھانے کااہتمام کیا تھا.
اس میں”کھلنائیک ” کی پوری ٹیم کو مدعو کیاگیا تھا۔ یہ ڈنر سبھاش گھئی اور ان کی بیوی مکتا گئی نے شادی کی 53 ویں سالگرہ کی وجہ سے دیاتھا۔
واضح رہے کہ فلم “کھلنائیک “1993 میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ بلاک بسٹر فلم تھی اور اس نے باکس آفس پربہت زیادہ بزنس کیاتھا۔ اس بارے میں مادھوری ڈکشٹ نے کہاکہ مجھے خوشی ہےکہ میں نے” کھلنائیک ” میں کام کیا تھا۔