پاکستان میں رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن ہفتے کے روز ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس 2023ء میں ہونے والا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو پاکستان میں دکھائی دے گا۔ ماہرین کے مطابق چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 11 بج کر 02 منٹ پر شروع ہوگا۔
29 اکتوبر کو رات 12 بج کر 35 منٹ پر جزوی چاند گرہن ہوگا اور رات ایک بج کر 14 منٹ پر یہ چاند گرہن اپنے عروج کو پہنچے گا۔ 29 اکتوبر کو رات ایک بج کر 53 منٹ پر چاند گرہن جزوی طور پر ختم ہوگا۔