انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ ڈالر 280روپے 9 پیسے پر بند ہوا۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا،آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت انٹر بنک میں 280روپے 9 پیسے ہوگئی۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے پر مستحکم رہا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرمارکیٹ 8 پوائنٹس کے اضافے سے 51 ہزار 185 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 355 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 139 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 196 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔سٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 51,520 جبکہ کم ترین سطح 51,140 رہی ۔