کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 48 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نرخ 280روپے 57 پیسے ہوگئے۔
جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 48پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے کے اضافے سے 280 روپے 57 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 9 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کی کمی سے 281 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے پر بند ہوا تھا۔
کرنسی مارکیٹ میں یورو کی قیمت 297 روپے پر مستحکم رہی، برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے اضافے کے ساتھ 343 روپے پر پہنچ گیا۔
سعودی ریال کی قیمت 30 پیسے کے اضافے سے 75 روپے 50 پیسے پر بند ہوئی، اسی طرح اماراتی درہم کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 79 روپے 20 پیسے پر پہنچ گئی۔