لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور چونگ میں گاڑی سواروں کی فائرنگ سے بچے سمیت پانچ افراد افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق چونگ میں کار سواروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے مین پانچ سالہ بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے جبکہ ایک پانچ سالہ بچہ زخمی ہے جسے طبی امداد دی جارہی ہے۔
جاں بحق افراد کی شناخت علی حسنین، 45 سالہ حاجی غلام مصطفٰی، 40 سالہ غلام مرتضی، 55 سالہ ملک خادم کے نام سے ہوئی جبکہ مرنے والوں میں بارہ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
40 سالہ حافظ محمد مرتضی، 45 سالہ غلام مصطفی، 55 سالہ ملک خادم حسین اور 18 ساکہ فہد کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق کار سواروں کی فائرنگ سے 5 سالہ ابوبکر بھی زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واقعے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا تاہم جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ چوہنگ ناصر حمید نے بتایا کہ مقتولین کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا، مرنے والوں میں تین سگے بھائی، ایک کزن اور ملازم شامل ہے۔ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوئے جبکہ تحقیقاتی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔