سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ منگل کو اپیل پر سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان، جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس حسن اظہر رضوی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے۔ سپریم کورٹ نے حکومت کی اپیل پر مقدمے کے وکلاء کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا جس کے بعد سابق صدر اور 6 سابق وزرائے اعظم سمیت درجنوں سیاستدانوں کے مقدمات دوبارہ احتساب عدالتوں کو بھیج دیئے گئے تھے۔