کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور اولے پڑنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
شہر قائد میں ہفتے کے روز کچھ علاقوں خصوصاً شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بادلوں کی تشکیل ہوئی، جس کے بعد کہیں ہلکی و تیز بارش، کہیں ژالہ باری اور کہیں اولے بھی پڑے، جس سے شہری خوش ہو گئے۔
بلوچستان کی جانب سے کچھ تھنڈر سیلز شہر کے شمالی علاقوں پر اثر انداز ہوئے، تاہم کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بارش لوکل سسٹم کے تحت ہوئی، جس میں حب ڈیم، گڈاپ ٹاؤن، کاٹھور سمیت کئی مقامات پر بارش ہوئی جب کہ گڈاپ ٹاؤن میں ژالہ باری اور چند علاقوں میں اولے پڑے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے باقی علاقوں میں بارش کا امکان نہیں ہے۔