سابق وزیراعظم نوازشریف کی واپسی کے بعد پنجاب کاسیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا،پیپلزپارٹی بھی سرگرم،بلاول بھٹو اگلے ہفتے لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی پنجاب میں ن لیگ کوٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی عام انتخابات میں ن لیگ کے مدمقابل ہیوی ویٹ امیدواروں لانے کےلئے لسٹ کی تیار ،لاہور قیام کے دوران بلاول بھٹو پنجاب کی سطح پر الیکشن کی تیاریوں کو دیکھیں گے۔اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی۔
ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو دورہ لاہور میں اگلے انتخابات کےلئے انتخابی اتحاد اور پارٹی سفارشات پر مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ بارے بھی فیصلہ کریں گے۔پیپلز پارٹی پنجاب کی طرف سے الیکشن سفارشات کی روشنی میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔بلاول بھٹو اگلے ہفتے صوبہ کے پی کے دورے کے بعد لاہور آیئں گے۔