لندن: اے آئی ٹیکنالوجی پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص میں مدد کرے گی۔انگلینڈ میں تجرباتی کام شروع کردیا گیاہے۔ پھیپھڑوں کا کینسر بھی انتہائی خطرناک ہوتاہے۔ تاہم اسکی تشخیص پیچیدہ ہوتی ہے لیکن اب اس کی تشخیص مشکل نہیں ہوگی اور اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے اس کی تشخیص کی جاسکے گی ۔ لندن کے ہسپتالوں میں اس پر تجرباتی کام شروع کردیاگیا ہے اور اس کے لیے رقم بھی مختص کی گئی ہے۔
اس ٹیکنالوجی کے لیے 21 ملین پاؤنڈ سے زیادہ کی رقم مختص کی گئی ہے، جو مہلک بیماری کی تشیص کے لیے ایکس رے اور سی ٹی سکینز کا تجزیہ کرتی ہے۔
ہر سال لگ بھگ 48,500 برطانویوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوتی ہے اورہر سال تقریباً 34,8000 اس سے مرتے ہیں ۔ برطانیہ میں کسی بھی کینسر میں سب سے زیادہ شرح ہے۔ماہرین صحت کے مطابق اگر پھیپھڑوں کے کینسر کا جلد پتہ لگ جائے تو مریض کئے زندہ رہنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔