پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے بولروں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔انہوں نے 51 میچز میں 100 ون ڈے وکٹیں مکمل کر لی ہیں جبکہ مچل اسٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
شاہین آفریدی 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین پاکستانی بھی بن گئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز ورلڈکپ میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا۔
اسی طرح نیپال کے سندیپ لمیچانے نے 42 اور افغانستان کے راشد نے 44 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، مجموعی طور پر شاہین تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر ہیں۔