Trending Now

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 25 فیصد اضافہ

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے رواں مالی سال24-2023 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر)کے دوران حاصل کردہ ٹیکس وصولیوں میں سالانہ بنیاد پر 25فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایف بی آر کے اعدادوشمار کے مطابق  رواں  مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 2042 ارب روپے کے محاصل موصول ہوئے جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہیں،  گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایف بی آر کو 1634 ارب روپے کے محاصل موصول ہوئے تھے۔

پہلی سہ ماہی میں براہ راست ٹیکسوں کی مدت میں ایف بی آر کو 935 ارب روپے موصول ہوئے جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ ہیں،  گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں براہ راست ٹیکسوں کی مد میں ایف بی آر کو 683 ارب روپے موصول ہوئے تھے۔

واسطہ ٹیکسوں کی مدت میں ایف بی آر کو مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1107 ارب روپے حاصل ہوئے جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہیں، گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بلاواسطہ ٹیکسوں کی مد میں ایف بی آر کو  حاصل  ہونےو الی رقم کا حجم  951 ارب روپے  تھا۔

نان ٹیکس ریونیو کی مد میں ایف بی آر  نے  پہلی سہ ماہی کے دوران 469 ارب روپے  اکٹھے  کیے جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت  کے مقابلے میں 100 فیصد زیاہ ہے،  گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں نان ٹیکس ریونیو کا حجم  235 ارب  روپے رہا تھا۔

Read Previous

سولر پینل منی لانڈرنگ؛ ایف بی آر کا رقم کی واپسی کیلئے امارات، سنگاپور، چین سے رابطہ

Read Next

نواز شریف کا دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *