ئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالی پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام کا5ماہ بعد ولیمہ،تصاویر وائرل ہو گئیں۔
مدیحہ امام نے پہلے دیارِ غیر میں خاموشی سے شادی کی اور اب خاموشی سے ولیمہ بھی کر لیا، بعد ازاں تقریبات سے فارغ ہو کر سوشل میڈیا پر اعلان کیا اور تصاویر و ویڈیو بھی شیئر کر دیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے گزشتہ روز حال ہی میں ہونے والے اپنے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ ان کا ولیمہ 26 اکتوبر کو دبئی میں منعقد ہوا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں مدیحہ امام ولیمے کے موقع پر غیر روایتی انداز میں نظر آ رہی ہیں۔
ولیمے کے موقع پر جہاں عموماً ہلکے رنگوں کا انتخاب کیا جاتا ہے وہیں روایت سے ہٹ کر مدیحہ نے شادی کی طرح ولیمے کی تقریب کے کپڑوں کے لیے بھی گلابی و گہرے سرخ رنگ کا انتخاب کیا، ان کا جوڑا معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائی نے ڈیزائن کیا ہے۔
اس موقع پر مدیحہ امام کے شوہر موجی بسر کو سیاہ رنگ کے کوٹ پینٹ میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔