پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے کہا ہے کہ جب ہم میچ جیت جائیں تو کوئی نہیں کہتا کہ ٹیم نے بریانی کھائی ہے، ہارنے پر کیوں لوگ کہتے ہیں؟
بینگلورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘پاکستان اگر جیت جیت جائے تو کوئی نہیں کہتا کہ یہ بریانی کھاتے ہیں۔ جب ہم ہار جائیں تب کیوں کہتے ہیں کہ یہ بریانی کھاتے ہیں؟ ہارنے کی وجہ کیا یہی ہے کہ ہم بریانی کھاتے ہیں؟’
افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ‘ایسا کچھ نہیں ہے، ایک پروفیشنل کھلاڑی اپنے آپکو دیکھتا ہے کہ وہ کہاں کھڑا ہے۔ اگر کوئی بریانی کھاتا ہے یا ایسے کام کرتا ہے جو ملک کے خلاف ہے تو ہم اس کے بھی خلاف ہیں۔’
قومی کرکٹر نے کہا کہ ہمارے ہاتھ میں محنت کرنا ہے، پوری ٹیم محنت کررہی ہے۔ میرا جو رول ہوتا ہے میں اس کے مطابق کھیلتا ہوں، پلان کے مطابق ابتدائی لمحات میں بولنگ کرانے آتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم پوری کوشش کریں گے کہ ٹاپ فور میں آئیں، ہمارے ذہن میں ہے کہ ہمہیں اپنا رن ریٹ بھی برقرار رکھنا ہے۔