Trending Now

گوگل کرو م اب پرانی اینڈرائیڈ ڈیوائس پر نہیں چلے گا

لندن : گوگل کروم اب  پرانی اینڈرائیڈ ڈیوائس پر نہیں چلے گا۔ اینڈرائیڈفون  جو اپ گریڈ نہیں ہے ان کااستعمال کرنےوالوں کے لیے بری خبر ہےکہ وہ یا تو ڈیوائس کو اپ گریڈ کرلیں ، سیٹنگز کو بہتر کریں یا پھر اس کوتبدیل کرلیں ورنہ گوگل کروم اس ڈیوائس پر نہیں چلے گا۔

گوگل نے تصدیق کی ہے کہ وہ پرانے آلات پر کروم کو مزید سپورٹ نہیں کرے گا ۔ پرانے اینڈرائیڈ فونز کے مالکان کے لیے یہ خبرانتہائی بری ہے ۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ جلد ہی پرانے اینڈرائیڈ فونز پر اپنے کروم ویب براؤزر کی سپورٹ ختم ر دے گی۔

اگرچہ یہ سافٹ ویئر مکمل طور پر کام کرنا بند نہیں کرے گا، لیکن یہ اب کوئی نئی خصوصیات یا سکیورٹی اپ ڈیٹس حاصل نہیں کرے گا جو صارفین کو سائبر کرائم کے خطرے میں ڈال سکتا ہے۔فی الحال اس بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا ہے کہ   یہ تبدیلیاں کب نافذ ہوں گی۔

 کچھ لوگ قیاس  آرائیاں کر رہے ہیں کہ یہ اگلے مہینے کے اوائل میں ہوں گے۔اینڈرائیڈپر کروم اب اینڈرائیڈ نوگٹ کو سپورٹ نہیں کرے گا۔

Read Previous

خبردار، ناشتے میں جلا ہوا ٹوسٹ کھانے والوں کے لیے ہیلتھ وارننگ،ماہرین نے خطرناک بیماریوں سے آگاہ کردیا

Read Next

اردن اور بولیویا کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *