Trending Now

فوادچوہدری کوسادہ لباس میں ملبوس افراد اور پولیس نےگرفتار کرلیا، اہلیہ کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر فواد چو ہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

حبا فواد نےکے مطابق  فواد چوہدری کو سادہ لباس میں ملبوس افراد اور پولیس نے گرفتار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ فواد کو کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی دفعہ 144 کی خلاف وزری کے کیس میں 13 نومبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔

Read Previous

”لہور لہور اے“ میلہ کے زیرِ اہتمام چیف منسٹر ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

Read Next

غزہ میں خون آلود بچوں کی تصاویر دیکھ کر آنسو آ جاتے ہیں، روسی صدر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *