Trending Now

احسن محسن کا بیٹے کی پیدائش پر اہلیہ کیلئے پیار بھرا پیغام

ماڈل احسن محسن کا بیٹے کی پیدائش پر اہلیہ کے نام پیار بھرے پیغام میں کہنا تھاکہ ’ آپ نے میری زندگی کو مکمل کردیا۔
پاکستانی اداکارہ منال خان کے ہاں بدھ کے روز بیٹے کی پیدائش ہوئی جس پر ان کے شوہر احسن محسن اکرام نے بیٹے کے لیے پیار بھرا پیغام جاری کیا ۔
احسن محسن نے بیٹے محمد حسن اکرام کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے بیٹے کا چہرہ چھپا رکھا ہے۔
احسن محسن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ نے  اپنے فضل سے آپ کو میری زندگی میں بھیجا اور میں کافی وقت سے آپ کا اپنی زندگی میں انتظار کررہا تھا، آپ میری زندگی میں اسٹار بنوں گے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ محمد حسن اکرام میری زندگی اب آپ کی ہے اور میں زندگی میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہوں گا، آپ کو سپورٹ کروں گا اور میں باپ کم بیسٹ فرینڈ زیادہ بنوں گا کیونکہ آپ کا باپ دنیا کی ہر چیز سے زیادہ آپ سے محبت کرتا ہے، مجھے آپ سے بہت محبت ہے اور آپ نے میری زندگی کو مکمل کیا۔

Read Previous

امریکا کا راحت فتح علی خان کو ویزا دینے سے انکار

Read Next

میں ’میرا جسم میری مرضی‘ نعرے کے خلاف ہوں، جاوید شیخ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *