عالمی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو ہرانے کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آ گیا۔
پاکستان نے 8 میچز کھیلنے کے بعد 8 پوائنٹس حاصل کئے ہیں، قومی ٹیم کو چار میچوں میں فتح جب کہ چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
قومی ٹیم کا رن ریٹ 0.04 ہے، نیوزی لینڈ بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر کھڑا ہے۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بارش سے متاثرہ میچ میں 21 رنز سے شکست دی ہے۔