ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 66 پیسے مہنگا ہو کر 285 روپے 95 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروباری دن کے احتتام پر ڈالر کا ریٹ 285 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 441 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 54 ہزار نفسیاتی حد عبور کر گیا، کاروبار کےدوران انڈیکس 54 ہزار301 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔