Trending Now

پوجا بھٹ کو بھی غزہ کے معصوم بچوں کی شہادت نے افسردہ کردیا

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ کو بھی غزہ کے معصوم بچوں کی المناک موت نے افسردہ کردیا۔ 

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معروف فلسطینی شاعر خالد جمعہ کی ایک نظم کو شیئر کیا ہے جس میں غزہ کے ان بچوں کا تذکرہ ہے جو اسرائیلی بمباری کا شکار ہوئے۔

نظم کے اسکرین شاٹ کے ساتھ ہی اداکارہ اور فلمساز نے ایک ٹوٹے ہوئے دل کی ایموجی ڈالی ہے جس سے ان کی افسردگی ظاہر ہوتی ہے۔

زہ پر ایک ماہ کے دوران اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 4 ہزار 880 بچوں سمیت 9 ہزار 770 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 25 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔

اسپتالوں پربمباری سے زخمی طبی امداد سے محروم ہیں جبکہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں اور ان حملوں میں 152 فلسطینی شہید اور 2100 زخمی ہوئے۔

Read Previous

لائیو نشریات کے دوران فائرنگ کر کے ریڈیو اینکر ہلاک کر دیا گیا

Read Next

’ ڈان 3‘ سے شاہ رخ خان کے نکلنے کے بعد پریانکا چوپڑہ کی اینٹری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *