Trending Now

اکتوبر کے دوران کوکنگ آئل اور گھی سستا ہو گیا

ملک میں خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں ملک میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط ریٹیل قیمت 512.60 روپے رہی جو ستمبر کے مقابلہ میں 2.40 فیصد کم ہے۔ ستمبر میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط ریٹیل قیمت 525.18 روپے رہی تھی۔

5 لیٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اکتوبر میں اوسط قیمت 2928.87 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 1.62 فیصد کم ہے۔ستمبر میں 5 لیٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط ریٹیل قیمت 2977.17 روپے تھی۔ 2.5 کلو گرام ڈالڈا گھی کی اکتوبر میں اوسط ریٹیل قیمت 1392.21 روپے رہی جو ستمبر کے مقابلہ میں 0.90 فیصد کم ہے۔

ستمبر میں 2.5 کلوگرام ڈالڈا گھی کی اوسط ریٹیل قیمت 1404.80 روپے تھی۔ ایک کلو بناسپتی گھی کی اکتوبر میں اوسط ریٹیل قیمت 534.92 روپے ریکارڈ کی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 1.75 فیصد کم ہے۔ ستمبر میں ایک کلو بناسپتی گھی کی اوسط ریٹیل قیمت 544.44 روپے تھی۔

Read Previous

فلسطین کے حق میں کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کردیں: پی سی بی کا حکم، ایسا نہیں ہوگا: محمد رضوان کا صاف انکار

Read Next

ڈینگی مچھر بے قابو، 156 نئے کیس رپورٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *