اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے جمعہ اور ہفتہ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب کابینہ نے اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں جمعہ اور ہفتہ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
یاد رہے کہ 9 نومبر بروز جمعرات کو اقبال ڈے کے حوالے سے پہلے ہی چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کیا جاچکا ہے۔ جس کے بعد اب پنجاب کابینہ نے 10 اور 11 نومبر بروز جمعہ اور ہفتہ بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
اس اعلان کے بعد اب پنجاب میں جمعرات سے اتوار تک ملازمین 4 روز چھٹیاں منائیں گے۔