Trending Now

آزادانہ اورصاف شفاف الیکشن کیلئے تمام ضروری وسائل کی فراہمی یقینی بنائینگے، نگران وزیر اعظم

نگران وزیراعظم ا نوارالحق کاکڑ سے چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ  نے اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کمیشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔

چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم کو انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ۔

نگران وزیراعظم نے کہا حکومت الیکشن کمیشن کوصاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی۔

آزادانہ اورصاف شفاف الیکشن کیلئے تمام ضروری وسائل کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

Read Previous

ایندھن کی بچت اور تیز پرواز والے منفرد طیارے

Read Next

سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت،3سرکاری گواہان کے بیانات قلمبند

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *