پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائداور سابق وزیراعظم نواز شریف 13 نومبر کو بلوچستان کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے دورے کو حتمی شکل دے دی گئی۔نواز شریف اپنے دورہ بلوچستان کے دوران 20 سے زائد انتخابی اور اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ان کی متوقع ملاقات کے بعد صوبے کے اہم سیاسی کھلاڑی مسلم لیگ ن میں شامل ہو جائیں گے،مسلم لیگ ن بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدے کا بھی اعلان متوقع ہے۔نواز شریف بلوچستان میں پارٹی کی نئی تنظیم سے بھی ملاقات کریں گے۔