Trending Now

ورلڈکپ؛ انگلینڈ کی نیدرلینڈز کیخلاف 3 وکٹیں گرگئیں

آئی سی سی ورلڈکپ کے 40ویں میچ میں انگلینڈ نے نیدرلینڈز کے خلاف 24 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنالیے۔

پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے اوپنرز ایک بار پھر ٹیم کو بڑا آغاز دینے میں ناکام رہے، جونی بیرسٹو 15 جبکہ جو روٹ 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، ڈیوڈ ملان نے جارحانہ بلےبازی کی تاہم 87 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔ بین اسٹوکس 10 اور ہیری بروک 9 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک اور آرین دت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے اگلے 2 میچز میں کامیابی سمیٹ کر چیمپئنز ٹرافی کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنا چاہتے ہیں۔

جوز بٹلر نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں ہیں، ہیری بروک اور گس اٹکنسن کی جگہ لیام لیونگسٹن اور مارک ووڈ کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہدف ہے، کوشش کریں گے اگلے آئی سی سی ایونٹ کیلئے کوالیفائی کریں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس، مارک ووڈ، ڈیوڈ ولی، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس اور عادل رشید شامل ہیں۔

نیدرلینڈز کا اسکواڈ

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، ثاقب ذولفقار، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، باس ڈی لیڈز، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرن

 

 

Read Previous

رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں6 ماہ توسیع

Read Next

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، اربوں کے فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 2 افراد گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *